سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام سے )پی ٹی آئی ضلع سوات کے صدر وچیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام اب ہوشیار ہوچکے ہیں اور اب وہ خالی خولی نعروں اور گمراہ کن پروپیگنڈوں کی ضد میں نہیں آئیں گے ۔ ہم نے تبدیلی کا جو نعرہ اٹھایا اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔سیاسی مخالفین پی ٹی آئی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔صوبائی حکومت نے بہترکارکردگی کی وجہ سے سیاسی مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں۔اس وقت پوری قوم کی نگاہیں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان پر لگی ہوئی ہے اور یہ واحدقیادت ہے جو پاکستان کو نہ صرف بحرانی کیفیت سے نکال دیگی بلکہ عوامی محرومیوں کا ازالہ بھی کریگی۔وہ گزشتہ روز رحمان آباد میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ہم نے گزشتہ چارسالوں میں جو کا م کئے ہیں ماضی میں اس کی نظر نہیں ملتی۔ہم نے عوام سے کئے گئے وعدے سچ کر دکھائے ہیں ہمارا مشن ہی عوام کی خدمت ہے۔اس لئے وہ پی ٹی آئی کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈے پھیلارہے ہیں لیکن صوبے کے غیور عوام میں سیاسی شعوربیدار ہوچکاہے اب وہ ان نام نہاد پختونوں کے حقوق کے علمبرداروں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔وہ گزشتہ روز رحمان آباد میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس حوالے سے رحمان آباد میں ایک شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جسمیں مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں اہم سیاسی خاندانوں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت اور ضلعی صدر فضل حکیم خان پر مکمل اعتماد کااظہارکیا، فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں اور میرٹ پر کام مخالفین کی آنکھوں میں کانٹوں کی طرح کھٹکتاجارہا ہے ،اونچھے ہتھکنڈوں ،تعصب اور نفرت کو پرواں چڑھانے والوں کیلئے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔صوبائی حکومت نے ایسے قابل عمل نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں ادارے حکمرانوں کو چاپلوسی کی بجائے براہ راست عوام کے خدمت گار اور جوابدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل بھی تحریک انصاف کا ہے اور تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پورے ملک میں حکومت بناکر پاکستان کو نہ صرف بحرانی کیفیت سے نکال دیگی بلکہ عوامی محرومیوں کا ازالہ بھی کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ رشوت زدہ سیاستدانوں سے ملک کو صاف کرنے کاتہیہ کررکھاہے ، ان کرپٹ اور بدعنوان سیاستدانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چھاٹ لیاہے اور ملک پر باری باری حکومت کرنیوالوں کو اب عوامی قوت کے ساتھ عوام کونجات دلائیں گے ، آئندہ عام انتخابات کرپٹ اوربدعنوان سیاستدانوں کی سیاست پرآخری وار ہوگا۔ انشاء اللہ تحریک انصاف کے پاک دامن قیادت اس ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی مملکت بنائے گی ، انہوں نے کہا کہ سوات میں تحریک انصاف پہلی سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے جس کاواضح ثبوت لوگوں کی تحریک انصاف میں دھڑادھڑ شمولیت ہے۔
1,256 total views, no views today
Comments



