سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) جمعیت علماء اسلام سوشل میڈیا کے انچارج قاسم شامیزئی نے کہا ہے کہ 24دسمبر کے یوتھ کنونشن میں نوجوان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ،یوتھ کنونشن ودودیہ ہال میں منعقد ہوگا جس سے سینیٹر مولانا حمداللہ جان خصوصی خطاب کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز روزنامہ چاند سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) آئندہ عام انتخابات کے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں اور نوجوان ہی جمعیت علماء اسلام کابہت بڑا سرمایہ ہے جس کے وجہ سے ہی آئندہ عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کامیابی حاصل کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس دسمبر اتوار کے دن ایک عظیم الشان یوتھ کنونشن ودودیہ ہال سیدوشریف سوات میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں ضلع بھر سے نوجوان ہزاروں کے تعداد میں شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمعیت علماء اسلام کے ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ ہر وقت میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔
1,298 total views, no views today
Comments



