سوات :ضلعی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود (PSP) کو خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ اُو محمد اقبال نسیم خان تھانہ رحیم آباد نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کو مارکیٹ میں اصلی کرنسی سے تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار۔ مرکزی ملزم سنگین خان ولد آمان اللہ عبد البصیر ولد محمد اسماعیل سکنہ عثمان آباد بنڑ، اور کمال ولد فضل میر سکنہ عثمان آباد بنڑ کے قبضہ سے 82ہزار (ایک ہزار روپے والے نوٹ ) کے جعلی کرنسی برآمد کرکے FIRدرج کی مزید تفتیش جاری ۔ملزمان مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی کرنسی کے مدد سے خریداری کرکے اصلی کرنسی میں تبدیل کرنے پر لگے ہوئے تھے ، جس سے مینگورہ شہر کے تاجران ، اور کاروباری حضرات بہت پریشان تھے ، تھانہ رحیم آباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا،آفیسران بالانے مزید تفتیش ایڈیشنل ایس ایچ او محمد حلیم خان کو دیدی۔
1,852 total views, no views today



