مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام) مٹہ ٹریفک کے مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے ایک کو مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ کی علاقہ گورڑہ میں دو موٹر سائیکل اپس میں ٹکراگئے جس کی نتیجے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو اور ایک موٹر سائیکل پر ایک شخص شدید زخمی ہوگئے تینوں زخمیوں کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے جہاں پر ایک زخمی مسمی ساجد ولد صدبر سکنہ کروڑہ شاہ نگلہ حال بریم پیٹرول پمپ زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر دو زخمیوں میں سعیداللہ ولد عبدالوھاب اور عمرعلی ولد حکیم جان ساکنان بیاکند مٹہ شامل ہے ایک اور واقعی میں موٹر کار کے ٹکر سے دو بچیاں ریشماء اورفائزہ شدید زخمی ہو گئے ایک اور واقعہ میں ایک موٹر سائیکل سوار مسمی اسداللہ ولد عنائت اللہ سکنہ سین پوڑہ نے موٹر سائیکل پر ایک نوجوان مسمی عظمت اللہ ولد محمد ایاز سکنہ چپریال کو ٹکر مار کر ذخمی کردیا جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لایا گیا جبکہ پولیس نے تمام واقعات میں رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
1,789 total views, no views today



