سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات کے مسیحی برادری کے نمائندوں نے ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود(PSP) کے دفتر میں اُن سے ملاقات کی، جن میں مسیحی برادری کے پادری سمیویل گیل، جنرل سیکرٹری، پترس مسیح، فنانس سیکرٹری جاوید صادق، سیکورٹی انچارج سمسن، خالد بشیر شامل تھے ۔مسیحی برادری کے نمائندوں نے ڈی پی او سوات کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے عبادت گاہوں کے متعلق بھی بریفنگ دی، مسیحی برادری نے ضلعی پولیس سربراہ کو کو سوات پولیس کے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس خصوصاً ہمارے عبادت گاہوں کے حدود میں آنے والے تمام پولیس آفسران اپنے ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں اور ضلع پولیس سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کا کہ ہم بھی ان دھرتی کے رکھوالے ہیں اور اپنے دھرتی کے حفاظت کے لئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے اور ضلعی پولیس سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ضلعی پولیس سربراہ کپٹن (ر) واحد محمود کے بے حد مشکور ہے کہ اُنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں ہمارے مسائل سننے کے لئے وقت دیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود(PSP) نے اُن کو یقین دلایا کہ پولیس اُن کے مسائل حل کرینگے اور اُن کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔
1,610 total views, 2 views today