کبل(سوات نیوزڈاٹ کام) سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کا غریب طلباء کے لئے ایک اور اہم قدم،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا،غریب اور نادار طلباء کو سائنسز کی مفت تعلیم دی جائے گی،لاکھوں کے فوائد حاصل ہونگے،حکومت اور این جی اوز سے ا دارے کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کی اپیل تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چئیرمین محمد رحیم ایڈوکیٹ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے آفیسر ڈاکٹر محمد طارق کے مابین غریب طلباء کے فلاح و بہبود کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سوات ضلع بھر کے تمام نادادر اور غیریب طلباء کو مفت داخلہ دینگے جبکہ نصف ٹیوشن فیس کے عوض ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے میڈیکل سائنسز کی تعلیم بطریق اضحسن فراہم کی جائے گی اس موقع پر محمد رحیم ایڈوکیٹ نے ڈاکٹر محمد طارق کا اس اہم تحفہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور حکومت سمیت ملکی و غیر ملکی این جی اوز سے اپیل کی کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کے فراہمی کے لئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سوات کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے کے لئے مفید افراد تیار کئے جاسکے انہوں نے کہا کہ مذکورہ انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے دفتر سے رابطہ کریں انشاء اللہ علاقے کے طلباء کو لاکھوں کا فائدہ پہنچا کر دم لیا جائے گا۔
1,843 total views, 2 views today