سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت فضل سبحان صدر پی ایم اے سیدو ٹیچنگ ہسپتال اور محمد آیاز حسن جنرل سیکرٹری پی ایم اے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات نے کی ، اجلاس میں22دسمبر پر ہونے والے اجلاس پر غور کیا گیا جس میں ہم نے حکومت کو 25دسمبر 2017تک مندرجہ ذیل مطالبات پیش اور منظور کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی ، جس میں پیرا میڈیکل اپ گریڈیشن ، ری اسٹرکچرنگ ، ہیلتھ کیئر کمیشن ، پیرامیڈیکس کا محدود پریکٹس پرائیویٹ ، میڈیکل فیکلٹی میں اصلاحات موجودہ سیکرٹری فیکلٹی کاتبادلہ ، صوبائی وفاقی عہدیداروں کے تبادلے ، ایم ٹی آئیز میں حالیہ پروموٹ پیرامیڈیکس کی ایڈ جسٹمنٹ سے انکار ، پیرامیڈیکس کے سروس رولز میں مناسب ترامیم ، فارمیسی سی والوں کیلئے فارمیسی بی کا امتحان منعقد کرنا اور محدود میڈیکل پریکٹس اور فارمیسی کھولنے کا مطالبات شامل تھے ، اجلاس میں کہا گیا تھا کہ اگر مندرجہ بالا مطالبات 25 دسمبر تک تسلیم نہیں کئے گئے تو صوبائی پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کے پی کے کے فیصلے کے توثیق کرتے ہوئے 26-27-28دسمبر کو صوبائی ہڑتال اور سیاہ پٹیاں باندھی جائیگی اور 28سمبر دوپہر 12بجے جنرل باڈی میٹنگ منعقد ہوگی ، اگر اس پر حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو 3جنوری 2018 کو جناح پارک پشاور میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا اور اس میں بھر پور شرکت کی جائیگی ۔
1,175 total views, no views today


