مینگورہ، سرکاری سکولوں کی حالت زار دیکھ کر نجی تعلیمی اداروں نے ہرکلاس کے فیسوں میں اضافہ کردیا ہے، کچھ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنا خواب بن رہا ہے ، اتنی فیسیں مقرر ہیں کہ عام آدمی کی تنخواہ اتنی نہیں ۔ فیسوں میں اضافہ دیکھ کر غریب والدین پریشان ہورہے ہیں ، والدین نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی سکول میں نرسری کی کلاس کی 1000روپے فی مہینہ فیس ہے جو ادا کرنا انتہائی مشکل ہورہا ہے ،
اسی طرح گاڑی والے کو الگ دینے ہوتے ہیں۔ ان سے سرکاری سکولوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بچے کو نوکر بنانا ہو تو سرکاری سکول بھیجیں وہاں پرتعلیم یافتہ جاہل استاد بیٹھتے ہیں جو بھاری فیس لینے کے باوجود پڑھانے قاصدر ہیں۔ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی انتخاب سے قبل خاکسار تھے لیکن اقتدارکا مزہ لیکر مسائل سے چشم پوشی کرگئے ۔ اب تو معاشرے کے افراد ان کو دکھائی نہیں دیتے انہوں نے انتظامیہ سمیت دیگر ذمہ داروں سے فیسوں کو اعتدال پر لانے کا مطالبہ کیا ۔
381 total views, no views today


