بریکوٹ ،سوات میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم وولٹیج نے عوام کی چیخیں نکال دیئے ،شدید گرمی کے باعث عوام بُلبُلا اُٹھے ،گھروں اور مسجدوں میں پانی نایاب ،کاروباری زندگی متاثر ،کروڑوں روپوں کے باغات پانی نہ ہونے کی وجہ سے سوکھ رہے ہیں،سوات کے منتخب نمائندوں نے چُپ کا روزہ رکھ لیا ہے ،کوئی پُر سان حال نہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوات میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ
نے سواتی عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ،لووڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں ،مسجدوں میں پانی نا یاب،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے کاروبارٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ،جس کی وجہ سے سوات میں بے روزگاری کا نیا سیلاب اُمڈ آیا ہے ۔سوات میں اس وقت لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ سے سولہ گھنٹے تک پہنچا دیا گیا ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے ،عوامی حلقوں کے مطابق واپڈا والے فالٹ اور نِت نئے بہانوں سے گھنٹوں گھنٹوں بجلی بند کردیتی ہیں ،لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اُنہیں پوچھنے اور منع کرنے والا کوئی نہیں ہے، علاقے کے نومنتخب صوبائی و قومی ممبران غائب ہیں ،علاقے کے عوام فریاد کس کو کریں ۔۔؟عوام ذمہ دار حکام کو بددعائیں دینے لگے ہیں ۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سوات میں بے روزگاری نے ڈیرئے ڈال لئے ہیں۔اہلیان علاقے نے انتظامیہ سے پُرزور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ازجلد شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ بند کیا جائے ورنہ ہم سڑکوں پر نکل ائینگے ۔سوات میں اس وقت بجلی بلوں کی ادا ئیگی کا شرح سوفیصد ہے لیکن سوفیصد بجلی بلز ادا کرنے والے علاقے کے عوام کو صلہ بدترین لوڈشیڈنگ کی صورت مل رہا ہے۔ اور اب سوات کے عوام تنگ اکر کسی سے بھی مطالبہ نہیں کرتے ہوئے محکمہ واپڈا سوات اور حکمرانوں کو بددعاؤں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اپنا معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیا ہے ۔
641 total views, no views today


