کبل(الطاف خان سے ) تحصیل کبل پاچا کلے میں لڑکیوں کی تعلیم زوال کا شکار،تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے بھی ٹھاہ،سینکڑوں طالبات پر مشتمل گرلز پرائمری سکول میں ایک استانی تعینات،بچیوں کا مستقبل تاریکی کے دہانے پر،پانی بجلی اور دیگر سہولیات بھی ناپید،قوم کا مستقبل مسائل و مشکلات سے دوچار،حکام بالا نوٹس لے کر کارروائی کریں ،تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل یونین کونسل ٹال کے علاقہ پاچا کلے میں موجود گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے طالبات ان گنت مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں 6کلاسوں پر مشتمل سکول میں تقریبا 250طالبات کے لئے صرف اور صرف ایک استانی تعینات ہے جو دفتری اور سکول کے دیگر امور سرانجام دینے سمیت چھ کلاسوں کو سبق پڑھانے پر مجبور ہے جس سے صاف واضح ہے کہ بچیوں کا مستقبل تاریکی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے بتایا جاتا ہے کہ سکول میں پانی اور بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات ناپید ہیں جس کی وجہ سے ترقی کے اس جدید دور میں قوم کا مستقبل تعلیم سے محروم ہوتا جارہا ہے چونکہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے لہذا ارباب اختیار نوٹس لے کر گرلز پرائمری سکول پاچا کلے میں سٹاف کی کمی دور کرنے سمیت بنیادی سہولیات کے فراہمی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں
1,491 total views, no views today



