سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے ناقص نظام سے مریض عاجز آگئے ، مختلف وارڈز میں گندگی اور تعفن سے مریض تو مریض ہے ان کے ساتھ آئے ہوئے لوگ بھی مریض بن جاتے ہیں ، سروے رپورٹ میں ہسپتال کو آئے ہوئیے لوگوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نعرے اور دعوے کرنے والے ان غریبوں کے حال پر رحم کھا ئیں کیونکہ غریب لوگ ہی سرکاری ہسپتالوں میں آتے ہیں ، جگہ جگہ گند کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ کسی قصاب خانے میں آئیں ہے ، لیٹرین بھی بند پڑے ہیں اور اسکا سارا گند باہر وارڈ کے سامنے بہتا ہے ، ہسپتال میں موجود عملہ نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر بتایا کہ سٹاف کی انتہائی کمی کی وجہ سے جیب سے پیسے دیکر باہر سے خاکروب ہسپتال بلاتے ہیں لیکن ہم بھی تنگ آگئے ، تنخواہ اتنے ہے نہیں جو خاکروب پر تقسیم کریں ، انہوں نے کہا کہ خدارا غریب مریضوں کے حال پر رحم کھایا جائیں ۔
1,442 total views, no views today



