مینگورہ، قومی وطن پارٹی سوات کے چیئرمین شیربہادرزادہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ہرسطح پر عوام کومایوس کردیاہے،سستے وفور ی انصاف کی فراہمی ،کرپشن وکمیشن کا خاتمہ اورعوا م کو زندگی کے ہرشعبہ میں ریلیف دلانے کانعرہ لگاکرلوگوں سے ووٹ بٹورنے والوں نے عوام سے رہی سہی سہولیات بھی چھین لی ہیں،وہ گذشتہ روزسوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے،اس موقع پر سینئروائس چیئرمین عبدالودودایڈووکیٹ ،رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ،شیرازخان،امجدعلی خان ،ضلعی پریس سیکرٹری بہرام خان عثمان خیل اورپارٹی کے دیگرقائدین بھی موجود تھے
،انہوں نے کہاکہ نوے دن میں تبدیلی لانے کا نعرہ لگانے والے عمران خان اپنے وعدوں کو بھلا کردھرنے،جلسے ،جلوس کرنے سمیت دیگرغیرضروری ایشواٹھاکر اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے سوات کو یکسرنظراندازکردیاہے ایک سال گزرنے کے باوجود بھی یہاں پر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی ہے،حالیہ پیش کردہ بجٹ میں سوات کیلئے کچھ بھی موجود نہیں ہے جبکہ بجلی لوڈشیڈنگ،کم وولٹیج،مہنگائی بے روزگار اوردیگرمسائل نے عوام کو زندہ درگورکردیا ہے،انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے بھی سوات کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک راورکھاہے ابھی تک مرکز نے سوات کے عوام کیلئے کسی قسم کے ریلیف کا اعلان نہیں کیا ہے جو انتہائی قابل افسوس وقابل مذمت امر ہے،انہوں نے کہاکہ جو لوگ کرپشن کے خاتمہ کی بات کررہے تھے ان کے دورمیں کرپشن کو خاصافروغ مل رہا ہے،ہماری پارٹی کے صوبائی وزیربخت بیدارخان نے اپنے دوروزارت میں درجنوں افرادکو نوکریاں دلائی تھیں جبکہ عوام کے مسائل کو دورکرنے کیلئے دیگراقدامات بھی اٹھارہے تھے مگر عمران خان نے ان پرکرپشن کا بے بنیادالزام لگایا اوران کی وزارت ختم کرد ی حالانکہ بخت بیدارخان پرتاحال کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی البتہ عمران خان کو اپنی پارٹی کے ممبران اوروزراء کی کرپشن نظر نہیں آرہی ہے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختون قوم کی خدمت اوران کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے اورکئی علاقوں میں تنظیمیں مکمل بھی ہوچکی ہیں یہ تنظیمی عمل جمہوریت کاحصہ ہے جبکہ مقررہ وقت پر تنظیم سازی سے ہماری پارٹی کی جمہوریت پسندی کا ثبوت بھی سامنے آگیاہے۔
417 total views, no views today


