سوات،بجلی بحران ، سوات کے تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دیدی ، واپڈا والوں کو اپنا قبلہ درست کرانے کامطالبہ ، احتجاج کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے صلاح ومشورے شروع ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سوات میں بجلی بحران پر تاجربرادری نے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، سوات ٹریڈرزفیڈریشن
کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سوات میں بجلی بحران کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہوتی ہے ناروا لوڈشیڈنگ، ٹرانسفارمروں کی خراب اور کم وولٹیج اب سواتی عوام کا مقدر بن چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے مظالم کیخلاف ہم بھرپوراحتجاج کریں گے ، اس حوالے سے رابطے شروع کردئیے گئے ہیں اوراس رمضان شریف میں ایک ایسا تاریخی ہڑتال کریں گے جوواپڈا والوں کے ہوش، ہواس اڑادیں گے انہوں نے کہا کہ بجلی بندش کے باعث سوات میں کاروبار تباہ ہوگیاہے ۔ ٹیلرماسٹروں کی اس سیزن میں وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر پریشان حال بیٹھ گئے ہیں ۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ، انہوں نے خبردارکیا کہ فوری طورپریہ مسئلہ حل کرایاجائے ، بصورت دیگر تاجربرادری اور پوری قوم سڑکوں پر نکل آئیگی۔جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہوگی ۔
421 total views, no views today


