سوات(سکون خان سے )خیبرپختونخوا حکومت نے جسمانی معذور افراد کیلئے پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر مقابلے 9 اور 10مئی کو کرانے کا فیصلہ کر لیا. 20مختلف کھیلوں کے مقابلے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کی جانب سے کئے جائیں گے۔جسمانی معذور افراد کے مقابلوں میں کیرم بورڈ، لڈو، ٹیبل ٹینس، وہیل چیئر ریس، قرات ، نعت، پشتو اور اردو گلوکاری، بیوٹیشن ، ماڈلنگ، فوٹو گرافی، پتنگ بازی، آرچری، بائوچے، اردو اور انگریزی مضمون ،اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں سمیت اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ پیش کرانے کا مقابلہ کرایا جائے گا۔کھیلوں کے ترجمان کے مطابق یبٹ آباد مانسہرہ، سوات، دیر ،بنوں، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، پشاور اور دیگر علاقوں سے اب تک 300 سے زائد کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں جبکہ مزید کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہونے کی توقع بھی موجود ہے. ان 300 میں 50 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ مقابلے دو روز تک پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلکس میں جاری رہیں گے. جن کیلئے تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں.
1,405 total views, no views today
Comments



