بریکوٹ (ریاض احمد سے)اپر سوات پر یس کلب کے صدر افضل شاہ باچا کے ساتھ پو لیس کی جانب سے پیش آنے والے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پو لیس کے نامناسب رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اپر سوات پر یس کلب کے صدر افضل شاہ باچا ایک شریف قابل ترین شخصیت ہے۔ خوازخیلہ پولیس اپنا قبلہ درست کر یں۔ ان خیالات بریکوٹ پر یس کلب کے صدر سہیل باچا، جنرل سیکرٹری خلیل الر حمن باچا۔ سر پر ست اعلیٰ فضل مولا خان، ایگزیکٹوکونسل کے چیرمین ذاکر محمد ، نائب صدر ریاض احمد،سینئر نائب صدر اسد اللہ، پر یس کلب کے ترجمان ظاہر شاہ کمال۔ فنانس سیکرٹری بخت روان خان، ویگر نے ایک ہنگامی اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپر سوات پر یس کلب کے صدر افضل شاہ باچا کو پو لیس کے جانب سے گر فتاری کے دھمکی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پیش انے والے واقعے میں پولیس نے انتہائی ذیادتی کی ہے ، خوازہ خیلہ پولیس فوری طور اپر سوات پر یس کلب افضل شاہ باچا کے ساتھ معاملہ رفع دفع کر یں ، بصور ت دیگر بھر پور احتجاجی مظاہروں کے ساتھ پولیس کے کوریج سے مکمل بائیکاٹ بھی کریں گے
1,808 total views, no views today
Comments



