مینگورہ،جہانزیب کالج میں نئے طلبہ کیلئے سیٹوں کی تعدادمیں کمی کردی گئی،داخلہ لینے والے طلبہ کوشدیدمشکلات کا سامناہے،کالج میں سیٹوں کی تعدادبڑھانے کی گنجائش ہے مگراس کے باوجود بھی اس سے طلبہ مستفیدنہیں ہوسکتے،اس حوالے سے علاقہ منگلورکے رہائشی سماجی کارکن سیدنعمان علی نے بتایا کہ پہلے پہل جہانزیب کالج میں ایک ہزارسیٹیں دی جاتیں اورضرورت پڑنے پر اس کی تعدادکو بڑھایاجاتا
حالانکہ اس وقت تھرڈاورفورتھ ائیرکی کلاسیں بھی یہاں پر لگتی تھیں مگراب تو یہ کلاسیں یونیورسٹی آف سوات میں لگتی ہیں جبکہ ساتھ ساتھ کلریکل سٹاف کو بھی دوسری بلاک میں شفٹ کیاگیا جس سے کالج میں مزیدگنجائش پیداہوگئی ہے جس کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ طلبہ کو داخلہ ملنا چاہئے مگرایساکرنے کی بجائے پہلے والی سیٹوں کی تعدادمیں کمی گئی جو سمجھ سے بالاتر ہے ،انہوں نے کہاکہ اس سال جہانزیب کالج سیدوشریف میں صرف سات سو طلبہ کوداخلے ملے اورباقی سینکڑوں طلبہ کو محروم رکھا گیا جو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے صوبائی حکومت اوردیگراعلیٰ حکا سے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ ناصر عالم سوات نیوز ڈاٹ کام
424 total views, no views today


