مینگورہ، وطن کور گلکدہ میں قومی وطن پارٹی کی مرکزی فنانس سیکرٹر ی انٹرا پارٹی الیکشن کے ممبر سابق سنیٹر شجاع ملک خان کی زیر صدارت زون ملاکنڈ ڈویژن کی کابینہ کے لئے الیکشن ہوا ، اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں زون کابینہ کے منتخب کرانے کے لئے تمام اضلاع کے ووٹرز نے شرکت کی ،زون ڈویژن کے ممبران نے اکثریتی رائے سے زون ملاکنڈ ڈویژن کے لئے فضل الرحمن نونوچیئرمین سوات ، سینئر وائس چیئرمین مرزا باچا لوئر دیر ، وائس چیئر مین حاجی عمر زادہ سوات ، وائس چیئرمین سرنزیب خان شانگلہ ، وائس چیئر مین ابرارخان یوسفزئی ایڈووکیٹ ملاکنڈ ، وائس چیئرمین ملک زڑور خان روغانے اپر دیر ، وائس چیئر مین امان اللہ خان بونیر ، جنرل سیکرٹری صدیق علی سوات ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرمان خان ملاکنڈ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرمان علی مینگورہ سوات ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید غفور شانگلہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فاروق خان بونیر اور اصغر علی خان کو سیکرٹری سوشل میڈیا درشخیلہ سوات مقرر کیا گیا ،
تمام زون ملاکنڈ ڈویژن شمولیتی اضلاع کے ووٹرز نے ہر ضلع کے صدرو اور دیگر ووٹرز نے سابقہ سنیٹر شجاع ملک خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زون کابینہ کے انتخاب پر اور تمام ضلعی عہدیداروں نے منتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے تمام زون ڈویژن بھر کے مختلف اضلاع میں قومی وطن پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے عہد کیا ، زون کے چیئرمین اور منتخب کابینہ نے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین افتاب احمد خان شیر پاؤ پر اور ان کی جمہوری سیاست و قومی ہدف کے حصول پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پختون قوم اپنے ہدف افتاب احمد خان شیر پاؤ کی پوری جدوجہد سے ضرور حاصل کریں گے ۔
433 total views, no views today


