مینگورہ ، عوام کے بے لوث خد مت کرنا پی ٹی آئی کا مشن ہے ، تمام ادارے بہت جلد کرپشن سے پاک کریں گے ، اسمبلی کے فورم میں ہمیشہ خواتین کی فلاح ، بہبود کے لئے آواز بلند کیا ہے اور کافی حد تک خواتین کے لئے بہت کچھ کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سکیرٹری سوشل ویلفئیر خاتون ایم پی اے نادیہ شیر نے سیدویونین کونسل میں یتیم ، بیواؤں اور معذوران خواتین پر سلائی مشین تقسیم کرنی کے موقع ہر خطاب کرتے ہوئے کہا ،
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں یتیم ، بیواؤں اور معذوران خواتین پر سینکڑوں کی تعداد میں سلائی مشین تقسیم کرلیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا ، اس کے علاوہ اپنے کروڑوں روپے فنڈز میں واٹر سپلائی سکیمیں ، ہینڈ پمپ سیدو چنار چینہ پارک اور دیگر تعمیراتی کاموں پر خرچ کیا جارہا ہے تحریک انصاف کے منشور کی مطابق عوام کو درپیش ہر ممکن تعاؤن کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ ہم نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا اور تبدیلی لائیں گے ، سکولوں ، ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں کافی حد تک تبدلی اچکی ہے ، اور لوگوں اس تبدیلی کو کافی محسوس کیا ہے ، اس موقع پر یوسی سیدو شریف پی ٹی آئی کے صدر ناہد شاہ ، نائب صدر حیدرعلی ، جنرل سیکرٹری خورشدعلی بابر ، جائنٹ سیکرٹری مسکین شاہ ، پریس سیکرٹری شکیل احمد ، شہاب اور سیراج لالا نے بھی خطاب کیا ۔
418 total views, no views today


