سوات، پاکستان تحریک انصاف نے ازادی مارچ کوکامیاب بنانے کیلئے مینگورہ شہر میں موٹر سائیکل ریلی نکالی، موٹر سائیکل ریلی شہر کے مصروف ترین گرین چوک سے شروع ہوئی، اور شہر کے مختلف چوکوں ، چوراہوں سے گزر کر واپس بائی پاس پر ختم ہوئی، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی آفس
سے سوات کے ہر ممبر صوبائی اور قومی اسمبلی کو دو ہزار ورکرز اسلام اباد پہنچانے کی ہدایات جاری کردی ہے، اور اس سلسلے میں ان کو فنڈز بھی دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نشاط چوک میں رجسٹریشن آفس تو قائم کیا جا چکا ہے ، لیکن ابھی تک ورکرز کو ہدایات نہیں ملی ہیں کہ وہ کہاں جمع ہونگے اور ان کو اسلام اباد تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے کیا انتظامات ہونگے، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سوات کے کارکن عجیب کشمکش میں مبتلا ہیں۔
457 total views, no views today


