مینگورہ،سوات میں چودہ اگست کمیٹی نامی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں تنظیم کے عہدیداروں واراکین نے شرکت کی پروگرام کے مہمان خصوصی آئی ایس پی آر ملاکنڈڈویژن کے ترجمان عقیل ملک نے
تنظیم کا افتتاح کیااس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں مذکورہ تنظیم کاقیام اس وقت عمل میں لایاجارہا ہے جس وقت پوری قوم آزادی کا جشن منا رہی ہے،انہوں نے کہاکہ آج ملک میں عوام یوم آزادی مناتے ہوئے خوشی کا اظہارکررہے ہیں اوراس دن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان بہت جلد ایک اسلامی ریاست بن جائے گا،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین رشیداقبال نے تنظیم کے قیام کو ایک خوش آئنداقدام قراردیتے ہوئے اپنی طرف سے بھرپورتعاؤن کا یقین دلایا اورکہاکہ تنظیم سوات میں فلاحی اورترقیاتی کاموں میں بھرپورحصہ لے گی،اس سے قبل نومنتخب صدر شرین زادہ نے تنظیم کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ تنظیم ناروے تنظیم کی شاخ ہے جو یہاں پر مشکل گھڑی میں بحالی کے کاموں میں حصہ لے رہی ہے،انہوں نے کہاکہ تنظیم کے سربراہ عامرجاویدشیخ کی خواہش ہے کہ ملک کے دیگرحصوں کی طرح سوات میں بھی فلاح وبہبودکے کاموں میں حصہ لیتے ہوئے تعمیروترقی میں کرداراداکریں اوراس مقصد کیلئے سوات میں تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا،انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی آازدی کا دن ہے اور اسی تاریخ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے چودہ اگست کمیٹی تنظیم کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے جو ا یک خوش آئندبات ہے۔
465 total views, no views today


