مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر سابق صوبائی وزیر اور حلقہ پی کے نو کے نامزد امیدوار محمود خان نے کہا ہے کہ عوام کسی کی دھوکے میں نہیں ائینگے کیونکہ عوام اس وقت باشعور ہوکر علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کرنے والوں کی انتخاب کرسکتے ہیں انشاء اللہ کامیابی کی بعد تمام اہم اور بڑے منصوبوں کو مکمل کرکے اس علاقے سے ایک خوبصور ت علاقہ بناکر دم لیں گے عوام کی خدمت پوری ایماندار ی سے کی ہے اور ائندہ بھی کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز کاٹیلئی چپریال میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کی جبکہ شمولیتی جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پی ٹی ائی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہن کر مبارکباد دی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ عوام اپنے ایک بہترین مستقبل اور ایک نئے پاکستان بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک وقوم کی ترقی اور ایک انصاف پر مبنی معاشرے کی قیام پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پہلے عوام اور علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا وہ ائندہ کیا کرینگے اسلئے عوام کسی کی دھوکے اور جھوٹ میں نہ ائے اور ائندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں
1,292 total views, no views today
Comments



