سوات، کالج کالونی میں سول کپڑوں میں ملبوس چھ افرادکا پولیس اہلکار کے بھائی پر وحشیانہ تشدد، سیدو شریف پولیس سٹیشن میں ایف ائی اردرج کرلیا گیا ، پولیس اہلکار افتاب ولد سید رحمان سکنہ کالج کالونی کے مطابق ان کا پروفیسر فاروق کیساتھ معمولی باتوں پر جھگڑا ہو ا تھا، جنہوں نے چھ افراد کو میرے گھر بھیج دیا ، موقع پر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان چھ افراد نے میرے بھائی کو مار مار کر لہو لہان کردیا ،
جن کو فوری طبی امداد کیلئے سنٹرل ہسپتال پہنچایا گیا ، پولیس اہلکار نے پروفیسر فاروق کیخلاف سیدو شریف پولیس سٹیشن میں ایف ائی ار درج کی تو کالج کالونی میں موجود نیوی کے افس میں نیوی کمانڈر خاور رشید بھی سیدو پولیس سٹیشن میں پولیس اہلکار افتاب کیخلاف ایف ائی ار درج کرلی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے نیوی کے اہلکار ہدایت علی کو مارا ہے ، لہٰذا ان کیخلاف ایف ائی اردرج کی جائے ، افتاب علی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر فاروق نے غنڈے مجھے مارنے کیلئے بھیجے تھے اب مجھے سمجھ نہیں ارہا کہ وہ غنڈے نہیں بلکہ نیوی کے اہلکار تھے، انہوں نے فوج کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بارے میں انکوائری کریں کیونکہ میرا جھگڑ ا پروفیسر فاروق سے تھا نیوی کے افیسرسے نہیں۔
438 total views, no views today


