مینگورہ،مینگورہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ریلی،شرکاء عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات کلب کے سامنے پہنچ گئے ،ریلی کی قیادت تحصیل بابوزئی کے سینئرنائب صدر سردارعلی کررہے تھے ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے
مقررین نے کہاکہ اس ملک کیلئے بادشاہت نہیں جمہوریت ہی فائد ہ مند ہے اورعمران خان جمہوریت کی بقاء کیلئے میدان میں نکلے ہیں جنہیں نہ صرف پارٹی کارکنوں بلکہ ملک بھر کے عوام کی حمایت حاصل ہے اورپاکستانی قوم جلد ملک میں مستحکم جمہوریت دیکھے گی،انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پہلے پی ٹی آئی کارکنوں کا سامنا کریں اس کے بعدعمران خان کو چیلنج کریں موصوف کوغیرذمہ دارانہ بیانات جاری کرنے سے گریزکرنا چاہئے،انہوں نے کہاکہ کارکن عمران خان کے قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انہیں وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹاکردم لیں گے،انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن شیر کا شکار کرنے نکلے ہیں یہی کارکن عمران خان کے حامی اورسونامی ہیں جوعمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے میدان عمل میں ہیں،انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ نے نوازشریف اوران کے حامیوں کی نیندیں اڑادی ہیں ،اس موقع پر یونین کونسل قمبر کے صدر مرداعلی،یونین کونسل اوڈیگرام کے صدر سمیع اللہ اوردیگر یونین کونسلوں کے صدوراورکارکنوں کی ایک بڑی تعدادبھی موجو دتھی جو بعدمیں ریلی کی شکل میں واپس چلے گئے۔
548 total views, no views today


