سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چار کے گم ہونے والے چار پولنگ سٹیشنوں کے تھیلے مل گئے ہیں، ذرائع کے مطابق کل بدھ کے روز ان چار پولنگ سٹیشنوں کے تھیلوں میں موجود ووٹوں گنتی کی جائے گی جس کے بعد کامیاب ہونے والے امیدوار کا اعلان کیا جائیگا ، جن پولنگ سٹیشوں کے تھیلے گم تھے اس میں چارباغ 1 اور 2 ، قمبر گرلز سکول، اور کوکارئی شامل ہیں،
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اس کی ری کاونٹنگ شروع ہوئی تھی تاہم چار تھیلے گم ہونے کی وجہ سے گنتی کا عمل روک دیا گیا تھا
1,292 total views, no views today
Comments



