مینگورہ، سوات میں ڈینگی نے وبائی شکل اختیارکرکھی ہے جبکہ دوسری جانب حکمران غیرضروری دھرنوں اورناچ گانوں میں لگے ہوئے ہیں،ممبران اسمبلی بھی فوٹوسیشن تک محدودہوچکے ہیں،ان خیالات کااظہارقومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سوات میں ڈینگی نے وبائی شکل اختیارکررکھی اورروزانہ کئی افرادمیں وائرس کی تصدیق ہوجاتی ہے
جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی تشویش پھیلی ہوئی ہے ،پچھلے سال ڈینگی کی وجہ سے درجنوں افرادجاں بحق اورسینکڑوں متاثر ہوگئے تھے جبکہ اس سال بھی متعددافراداس کی زد میں ہیں مگر حکمران غیرضرور دھرنوں اورناچ گانوں میں مصرو ف ہیں جنہیں عوامی پریشانی کا کو ئی احساس نہیں ،انہوں نے کہساکہ جو حکومت ایک ڈینگی کی وباء پر قابونہیں پاسکتی وہ عوام کو درپیش دیگر مشکلات کو کیا دورکرے گی،ممبران اسمبلی صرف اورصرف فوٹوسیشن تک محدودہوچکے ہیں جن سے عوام مایوس نظر آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہرسطح پر ناکام ہوچکی ہے لہٰذہ ممبران اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدارسے دستبردارہوجائیں۔
530 total views, no views today


