سوات، سوات ٹوڈی ڈرائیورز یونین کے ایک اہم اجلاس میں صدر فضل رحمان نے کہا ہے کہ ٹو ڈی ڈرائیورز یونین بنا ہی غریب ڈرائیوروں کی بھلائی کے لیے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم زرولی کے ساتھ بات کریں گے۔ اڈہ میں ڈرائیوروں کے ساتھ جو ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے،
ان سے تین سو بیس روپے فی گاڑی وصول کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوات ٹو ڈی ڈرائیورز یونین کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ساری باتیں افہام و تفہیم سے کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر زرولی نے ہمارے مسائل حل نہیں کیے، تو ہم قانونی راہ اپنائیں گے اور متعلقہ حکام تک اپنی بات پہنچا کر رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے لیے ہم قانون کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ٹوڈی ڈرائیورز یونین میں اتنی طاقت ہے کہ اپنے الگ اڈے کے لیے حکومت سے این او سی لے لے۔ انھوں نے کہا کہ سوات ہمارا علاقہ ہے، پشاور اور دیگر جگہوں میں بھی ہم اپنے اڈے کے لیے جگہ حاصل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، لیکن ہماری اولین کوشش ہوگی کہ مسائل کا حل زرولی کے اڈے میں رہ کر ہی افہام و تفہیم سے نکالیں۔ بصورت دیگر اپنے مسائل کے حل کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر یونین کے عہدہ دار ڈرائیور وں نے صدر فضل رحمان کی حمایت کی اور کہا کہ ہم آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
380 total views, no views today


