سوات (وقار احمد سواتی سے )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن ہی نہیں بلکہ پورے خیبر پختونخو ا کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے صوبے کے کونے کونے میں تعلیم ،صحت اور انفراسٹرکچر جیسی بنیادی سہولیات میں مزید تبدیلیاں اور بہتری لائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے دوسرے روز مٹہ سوات میں واقع اپنے حجرے میں ان سے ملاقات اور عید ملنے کیلئے آئے عمائدین علاقہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمود خان نے کہا کہ سوات کے عوام نے انکی ذات اور پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر وہ ان کا شکرگزار ہیں اور نہ صرف اہل سوات بلکہ صوبے بھر کے عوام کا الیکشن کے روز سخت گرمی میں ایک دن کی تکلیف اور پی ٹی آئی کو حکومت کا مینڈیٹ دینے کا بدلہ آئندہ پانچ سال انکی دن رات بے لوث خدمت کرکے چکائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ سوات میں لوگوں کے گوناگوں سماجی اور معاشی مسائل کے علاوہ ماحولیاتی چیلنجوں سے بھی اگاہ ہیں لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنائی ہے علاقے میں بجلی کے مسائل کے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور مالاکنڈڈویژن کے دیگر بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے وہ سوات میں سیاحت کو بھرپور انداز میں فروغ دیں گے جس سے اہل سوات کے علاوہ پوری قوم کو ثمرات اور فوائد ملیں گے اسی طرح پورے صوبے میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے انڈسٹری بالخصوص گھریلو صنعت کو فروغ دیں گے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا ئیں گے وزیر اعلیٰ ہاوس میں نہیں رہیں گے اور نہ صرف خود سادگی اپنائیں گے بلکہ پوری کابینہ کو کفایت شعاری کی ڈگر پر لیکر جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے عوام نے وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے پورے اخلاص سے دعائیں کیں اور ہر طرح بھرپور کوششیں کیں جس پر میں ان کا انتہائی مشکور ہوں اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقے کے عوام نے محمود خان کو وزیر اعلی بننے اور عید الاضحی کی مبارکبادیں دیں جبکہ اس موقع پر عوام میں کافی خوشی پائی گئی ۔

خیبر پختونخو ا کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے/ محمود خان
1,206 total views, no views today
Comments


