اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے مسلمانوں کی اجتماعی ناکامی ہیں جب کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی میں اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرلی گئی، قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ نبی اکرمﷺ سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، مسلمان اپنے پیغمبر ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ناقابل برداشت عمل ہے، حکومت اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھائے اور ہالینڈ کی حکومت سے بھرپور احتجاج کیا جائے۔
قرارداد کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر جو قرارداد پاس کی ہے، اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، مغرب میں لوگوں کو اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں جب کہ آزادی اظہار کے نام پر مغرب کا معاشرہ اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا، مغربی معاشرے میں اس طرح کے کام کرنا آسان ہے۔
1,328 total views, no views today



