سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سول سوسائٹی کا سیدوشریف میں درختوں کے کٹائی پر محکمہ جنگلات کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے کہا کہ پابندی کے باوجود محکمہ جنگلات کے طرف سے راتوں رات سڑکوں کے کنارے درجنوں درخت کاٹنے کی مذمت کرتے ہیں ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر جنگلات کا دشمن بن گیاہے ، اس کے خلاف کارروائی کی جائیں ، سول سوسائٹی کا کہنا تھا کہ نصف صدی عمرکے چنار اور دیگر درختوں کو کاٹنا ماحولیات کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ، اس موقع پرسول سوسائٹی کے ارکان نے درختوں کی اہمیت اور بے دردی کٹائی کے خلاف واک بھی کیا
1,956 total views, no views today
Comments



