- سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کارکردگی کے بل بوتے پر 2018 کے انتخابات میں نہ صرف اس صوبے بلکہ پورے ملک کی سیاست بدل دی اور دوبارہ برسراقتدار آئی ہے پی ٹی آئی نے وعدوں اور نعروں کی سیاست کاخاتمہ کرکے اپنے منشور پر عمل کیاجس کے نتائج عوام کے سامنے ہیں ثابت ہو گیا کہ عوام باشعور ہیں، سیاسی چوروں و لٹیروں کو پہچانتے ہیں اور جھوٹے نعروں سے دھوکہ نہیں کھاتے کسی نے عوام سے روٹی کپڑا مکان چھینا، پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں نے اپنی تجوریاں بھریں اور پختون کو اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑا مولانا فضل الرحمن کی سیاست کا محور اسلام آباد ہے نہ کہ اسلام ہم نے صوبے میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے ازالے اور ضروری سہولیات کی فراہمی سے سفر شروع کیا کیونکہ پہلے سے موجود سسٹم خدمات کی فراہمی میں بالکل ناکام ہوچکا تھا اداروں میں سیاسی مداخلت اور مفاد پرستی کسی بھی نظا م کے لئے زہر قاتل سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے سب سے پہلے نظام کی شفافیت کیلئے اقدامات کئے اور ریکارڈ قانون سازی کیلئے دیرپا اصلاحات عمل میں لائیں جن پر عوام مطمئن ہیں ہماری کارکردگی نظر آ رہی ہے اور ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک میں برسر اقتدارآئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکان باغ سوات میں اپنے حجرہ پر انہیں مبارکباد کیلئے آئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفود نے انہیں اپنے بعض انفرادی و اجتماعی مسائل سے بھی اگاہ کیا فضل حکیم خان نے اہل سوات کے تمام مشکلات کے ترجیحی بنیادوں پر ازالے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انکے گھر اور دفتر کے دروازے عوام کو ہمیشہ کھلے رہیں گے اور یہی جذبہ پی ٹی آئی کے تمام وزراء اور ارکان اسمبلی کا بھی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کو سہولیات اور حقوق کی فراہمی کیلئے یکساں اقدامات کئے گئے ہیں ہمیں صوبے میں تباہ حال سٹرکچر ملا سکولوں اور ہسپتالوں میں عملہ موجود نہیں تھا اس لئے ہماری حکومت نے بنیادی طور پر نیا سٹرکچر کھڑا کرنے کی بجائے پہلے سے موجود نا کارہ سٹرکچر کو کار آمد بنانے کے عمل کو ترجیح دی ہم آگے دوڑ اور پیچھے چھوڑ والے اقدامات کے خلاف تھے انہوں نے شعبہ صحت کے حوالے سے کہا کہ صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے ڈاکٹروں کی تنخواہیں دو لاکھ تک بڑھا دیں پہلے تین ہزار ڈاکٹرز تھے اب آٹھ ہزار ڈاکٹرز موجود ہیں شعبہ تعلیم میں 28ہزار میں سے 20ہزار پرائمری سکولوں میں ضروری سہولیات دیں تقریباً 70ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے 80ہزار اساتذہ کی تربیت کی انگلش میڈیم کا اجراء کیا ہمارے اقدامات سے تدریسی سہولیات میں بہتری آئی ہے اور بچوں کی انرولمنٹ میں اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی شرائط پر سیاست نہیں کی اور نہ ہی ہم جھوٹے وعدوں اور دعوؤں پر یقین رکھتے ہیں بلاامتیاز عوامی خدمت ان کا منشور ہے اقرباء پروری اور ذاتی پسند و ناپسند کی ہمارے سسٹم اور وژن میں کوئی گنجائش نہیں فضل حکیم خان نے کہا کہ حکومت اور عوام اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کریں یہ اصل مسئلہ ہے جس پر ماضی میں با لکل توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ اب ہمیں سمجھ لینا چاہئے اور اپنی ترجیحات بدلنی چاہئیں گذشتہ 70 سالوں میں گلی نالی کی تعمیر پر سیاست ہوتی رہی مگر اسکے باوجود نہ گلیاں بنیں اور نہ نالیاں بنیادی وجہ کرپٹ اور ناکارہ سسٹم تھا سیاستدانوں نے غریب کو ووٹ کی حد تک استعمال کیا اور اسے درپیش مسائل کی فکر نہیں کی نتیجہ یہ نکلا کہ آج جب دنیا ترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ہم ابھی تک زندگی کی بنیادی سہولیات بھی شہریوں کو نہیں دے سکے یہی وہ بنیادی محرک ہے جس نے تحریک انصاف کو نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کرنے پر آمادہ کیا اور نوجوانوں نے عمران خان کی اس سوچ اور وژن کو تقویت دی انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کے تحت ان کی حکومت نے صوبے میں قابل عمل سسٹم کی دیرپا بنیادیں رکھ دی ہیں ہمیں ترقیافتہ دنیا میں جانے کیلئے بہت سفر طے کرنا ہے جس کیلئے تبدیلی کا تسلسل ناگزیر ہے۔
1,222 total views, no views today
Comments



