مٹہ ( رحیم خان )مالک مکان کے طرف سے حراء سیکنڈری سکول دارمئی کو تالے لگانے سے سینکڑوں بچوں کی تعلیمی سفر خطرے میں پڑ گئی بچوں نے سکول کو تالے لگانے اور سکول سے بے دخل کرنے کی خلاف مین روڈ کو بند کرکے شدید احتجاج کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے لیکن سکول کو دوسرے دن بھی تالے موجود رہے سکول پرنسپل کے مطابق انکے مالک مکان کیساتھ انکی مکان خالی کرانے کا معاہدہ ہوچکا ہے جس پر عمل کرنے کیلئے وہ پابند ہے لیکن دوسرے عمارت میں کام جاری ہونے اور فی الوقت بچوں کیلئے تعلیم کی قابل نہ ہونے کی وجہ سے چند دن کیلئے یہ بلڈنگ خالی نہیں کی لیکن سکول کو تالے لگانا ایک غیر قانونی کام ہے جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر برے اثرات پڑ سکتے ہیں نئے بلڈنگ ذمہ دار افسروں نے دیکھ لی ہے جو فی الوقت پڑھائی کی قابل نہیں ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حراء سیکنڈری سکول دارمئے کے بلڈنگ مالک نے سکول کو تالے لگا کر تقریباً 1500سے زیادہ طلباء کو سکول انے سے بے دخل کردی اور بچوں نے ساری دن مین روڈ پر گزار دی ادھر سکول کو تالے لگانے اور بچوں کو بے دخل کرنے کی خلاف بچوں نے مین روڈ کو بند کرکے احتجاج کی جبکہ اطلاع ملتی ہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالطیب خان اور مقامی پولیس کے ایس ایچ او سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے لیکن اخری اطلاعات سکول کو دوسری دن بھی تالے موجود تھے جس کی وجہ سے ان سینکڑوں بچوں کی تعلیمی سفر خطرے میں پڑگئی ہیں ادھر سکول پرنسپل سے رابطہ کرنے کی بعد انہوں نے بتایا کہ انکے بلڈنگ مالک کیساتھ سکول خالی کرانے کا معاہدہ ہوچکا ہے اور سکول خالی کرائینگے لیکن اس بلڈنگ کی متبادل سکول بلڈنگ میں اب کام باقی ہے جو ذمہ دار احکام نے خود معائینہ کرکے دیکھ لی ہیں جو اس وقت تعلیمی سرگرمیوں کی قابل نہیں اسلئے مذکورہ بلڈنگ میں بچوں کی پڑھائی چنددن جاری رہی جس کی وجہ سے مالک بلڈنگ نے سکول کو تالے لگا کر تقریباً 1500سے زیادہ بچوں کی تعلیمی سفر کو روک دی ہیں انہوں نے کہا کہ سکول کو تالے لگانے اور سینکڑوں بچوں کو اپنی تعلیم سے بے دخل کرنا ایک غیر قانونی کام ہیں دریں اثناء ذمہ دار احکام اور مقامی پولیس کے افسران کے موقع پر پہنچنے اور دوسرے دن بھی سکول کو تالے برقرار رہنا ان بچوں کی تعلیمی مستقبل کیلئے ایک سوال ہیں کیونکہ ابھی تک اس اہم مسئلے میں کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہ کرنا اخر کیا معنیٰ رکھتے ہیں اخر پرنسپل اور مالک بلڈنگ کے درمیان تنازعے میں بچوں کی کیا قصور ہے
1,127 total views, no views today



