مینگورہ،پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالدمحمودخالد نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نے پارلیمینٹ کے اجلاس سے تاریخی اورجمہوری خطاب کرکے پختون قوم کی حقیقی معنوں
میں نمائندگی اورترجمان کا حق اداکردیا ہے،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین کی بھرپورشرکت جمہوریت کی بالادستی کیلئے احسن اقدام ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ یہ صحیح معنوں میں جمہوریت کی فتح ہے اورتمام اراکین کو اکھٹاکرنے میں پختونخوامیپ کااہم کردارہے،انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی نوازشریف کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت بچانے کیلئے جدوجہدکررہی ہے جس کیلئے پارٹی قائدین اورکارکن مسلسل کوشاں رہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہرفورم اورہرمحاذ پرغیر آئینی اورغیرجمہوری اقدامات کی مخالفت کا سلسلہ جار ی رکھیں گے۔
397 total views, no views today


