سوات، اے اے سی بحرین عابد خان مہمند کابحرین بازار پر چھاپہ ، درجنوں دکاندار اور ریسٹورنٹس مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے وصول کئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی شکایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین عابد خان
مہمند نے پولیس اور لیویز نفری سمیت بحرین بازار میں چھاپہ مار کر ناجائز منافع خوروں اور نرخنامہ نہ رکھنے والوں اور ریسٹورنٹ میں ناقص صفائی پر درجنوں افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے وصول کئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی شکایات کے بناء پر کارروائی کی گئی ہے اگر دوبارہ ریسٹورنٹس مالکان اور تاجروں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیاتو ان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کاروائی کی جائیگی کسی بھی شخص کو عوام کے لوٹ مار کی اجازت نہیں ہے تمام تاجر اپنے پاس سرکاری نرخنامہ اویزاں کرکے سرکاری نرخنامے پر اشیاء فروخت کرے ورنہ مزید کارروائی کیلئے تیار رہے ۔
366 total views, no views today


