سوات، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا مختصر دورہ سوات، کچھ دیر سوات میں قیام کی اس دوران انہوں نے سابق ایم این اے خالقداد خان کی دیرے پر جاکر ان کی عیادت کی ،امیر ضلع ڈاکٹر فضل سبحان ، سابق ایم پی اے محمد امین، قیم ضلع حافظ اسراراحمد،
نائب امیر ضلع خواجہ عبدالباری ، امیر زون حاجی فضل واحد طوطا، حبیب اللہ ثاقب ،رشید اقبال اور دیگر ضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے ،جماعت اسلامی ملک وقوم کو مشکل دور سے نکالنے کے لئے مصروف عمل ہے ،حالیہ سیاسی بحران کا حل صرف مذاکرات ہے ،تینوں فریقین کو تحمل اور بردباری سے کام لیکر مسائل کو حل کرنا چاہئے اور کامیابی اسی میں ہے کہ ہم مل بیٹھ کر مسائل حل کریں ۔
373 total views, no views today


