سوات، سوات میں ڈینگی وائرس کے حملے بدستور جاری ، مزید ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، سید و شر یف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کالج کالونی سیدو شریف سے تعلق رکھنے والے تیس سالہ شیر بہادر کو ہسپتال لایا گیا
جس کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت انے کے بعد ان کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔ سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ تین مہینوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک سو اسی سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے پانچ افراد سیدو شریف ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی افراد کو علاج کے بعد فارغ کیا جا چکا ہے
493 total views, no views today
Comments


