بریکوٹ، ضلع سوات میں واپڈا کی طرف سے زائد بلز کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا ظالمانہ سلسلہ بھی جاری ہے ۔لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹوں سے بھی زیادہ ہو گیا ۔لوڈشیڈنگ ایک طرف جبکہ کم وولٹیج نے رہی سہی کسر پوری کردی ۔کاروبار ی زندگی مفلوج ہو گئی
جبکہ گھریلوں صارفین کو اپنے معمولات میں شدید پر یشانی کا سامنا ہے ۔کم وولٹیج کی وجہ سے تحصیل بریکوٹ کے متعد د علاقوں کے ٹر انسفامر ز جل گئے ۔عوام نے حکومت اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کم وولٹیج کو ختم کر کے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر یں ورنہ راست اقدام اٹھانے پر مجبو ر ہوجائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں موسم میں گرمی کی شدت ہونے کی وجہ سے واپڈا والوں نے بھی سواتی عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب نازل کردیا لوڈشیڈنگ کے ساتھ وولٹیج بھی اتنا کم ہو تا ہے جس سے بجلی کے اشیاء نا قابل استعمال ہو جاتے ہیں ۔لوڈشیڈنگ اور کم وولٹجیج کی وجہ سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اب صورت حال یہا ں تک پہنچ گیا ہے کہ کاروبار ی پہیہ جام ہو چکا ہے ۔ہسپتالوں میں مختلف امراض کے ٹیسٹ اور ایکسرے بجلی کے نہ ہونے کی وجہ سے مریض چند منٹوں کا ٹیسٹ کے حصول کے لئے گھنٹوں کا انتظار کرنے پر مجبو ر ہوتے ہیں ۔متعد د علاقوں میں لوڈشیڈ نگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے ٹیوب ویلز بھی نہیں چلتے جس کی وجہ سے وہا ں پر پانی کی شدید قلت پایا جاتا ہے ۔یہاں کے عوام نے حکومت اور واپڈاکے اعلی ٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کریں اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر یں ورنہ سخت احتجاج کریں گے جس کی ساری ذمہ داری مرکزی حکومت اور محکمہ واپڈا پر عائد ہوگی ۔
407 total views, no views today


