سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ڈی پی او سوات کا پولیس کنسٹیبل بھرتی کے لئے کبل گراؤنڈ پر ایٹا کا تحریری امتحانی مرکز کا دورہ ۔محکمہ پولیس میں کنسٹیبل بھرتی کے لئے ضلع سوات میں کبل گراؤنڈ پر ایٹا کے تحت سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ٹیسٹ کے لئے سوات پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ٹیسٹ میں ضلع سوات ،بونیر اور شانگلہ کے 2406امیدوارو ں نے حصہ لیا۔ضلعی پولیس سربراہ سوات سید اشفاق انور نے امتحانی سنٹر کا دورہ کر کے سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔سوات پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے ،جسمیں بم ڈسپوزل سکواڈ ، سنیفر ڈاگز، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اورڈی ایس بی کے اہلکارو ں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ۔سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لئے واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے تھے۔اس دوران ضلعی پولیس سربراہ سید اشفا ق انور ،ایس پی انوسٹی گیشن ذولفقار تنولی ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اکبر حیات ،سرکل ڈی ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ اوبھی موجو د تھے ۔ٹیسٹ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 15،نقل کرتے ہو ئے 11اور ایک جعلی امیدوار پکڑا گیا ۔مجموعی طورپر 27امیدواروں کے پیپرز کینسل کئے گئے ۔ضلعی پولیس سربراہ سید اشفا ق انور نے ایٹا ممبران کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی اُمیدوار کو نقل کی اجازت نہ دی جائے تاکہ حقدار کو اُسکاحق ملے اور امتحان کی شفافیت کو یقینی بنای جاسکے۔
1,533 total views, no views today



