سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )جما عت ا سلامی حلقہ خواتین ضلع سوات کی زیر اہتمام خواتین کے لئے عمومی تربیت گا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نا ئب ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع سوات زاھدہ کرم نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔اسلام نے عورتوں کی حقوق کی مکمل پاسداری کی ہے خواتین پردے کی دائرے میں رہ کر ملک میں اسلامی انقلاب کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ پروگرام کے آخر میں توہین رسالت ، آسیہ مسیح رہائی کے خلاف متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی ۔پروگرام میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین سوات میڈیا کوارڈینٹر کلثوم وقار سمیت دیگر خواتین ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔
1,390 total views, no views today
Comments



