کبل(سوات نیوزڈاٹ کام)تحصیل کبل بازاروں کے مین سڑکیں گاڑیوں کے پارکنگ میں تبدیل ، لمبی قطاریں لگنے سے شہریوں کا جینا دوبھر، کوئی پرسان حا ل نہیں ، TMAکبل اور دیگر ذمہ دا ر اداروں نے آنکھیں پھیر لی، زیر تعمیر پلازوں میں پارکنگ لا زمی قرار دینے کے باوجود عمل نہ ہونے کے برابر ، جنرل بس اسٹینڈ اڈہ قیام میں آنے کے باوجود گاڑیوں کے بازار میں جگہ جگہ سٹاپس اور غیر قانونی اڈوں نے سنگین شکل اختیار کرلی جس سے TMAکے بے بسی کھل کر سامنے آگئی ، تفصیلات کے مطابق معلو م ہوا ہے کہ تحصیل کبل اور خصو صاً کبل بازار میں زیر تعمیر پلازوں کے اندر پارکنگ لا زمی ہونے کے باوجود اس پر عمل نہ ہونے سے TMAاور دیگر اداروں کے بے بسی کا اظہارکھل کر سامنے آگیا ہے معلوم ہوا ہے کہ علا قے میں اس حوالے TMAکبل نے با قاعدہ طورپر پلازہ مالکان کو نو ٹسز بھی ارسال کر دی ہیں جبکہ اس کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے تحصیل انتظامیہ کو استغاثہ کرنے کے لئے رپورٹ بھی بھیجوا دی گئی ہے تا ہم عملدآمد نہ ہونے سے یہ فائلیں سرد خا نے کے نظر ہو چکے ہیں معلوم ہوا ہے کہ TMAکبل کے حدود میں جہا ں بھی مین شاہراہ پر پلا زہ تعمیر کیا جائیگا TMAکبل سے با قاعدہ اجا زت لے کر اس میں پارکنگ لا زمی قرار دی جائیگی جبکہ اس سے پہلے علاقے میں تعمیر پلا زوں کے اندر پارکنگ لا زمی قرار دیا جاچکا ہے تا ہم اس پر پلا زہ مالکان انتظامیہ کی خا مو شی اور ان کی بے بسی کی وجہ سے عملدآمد یقینی نہیں بنا رہے ہیں یہی وجہ سے کہ بازاروں میں پلا زوں کے سامنے روزانہ کے بنیاد پر سینکڑوں گاڑیاں مین سڑکوں پر پلازوں کے سامنے کھڑی اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تجاوزات کے وجہ سے شہریوں ، سکول طلباء و طالبات اور بزرگ شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا اُٹھا نا پڑتا ہے دوسری جا نب کبل میں جنرل بس اڈہ قیام میں آنے کے باوجود سڑکوں پر جگہ جگہ ٹرانسپورٹ اور غیر قانونی سٹاپس نے عوام کا جینا حرام کر دیا جو TMAکبل اور دیگر اداروں کے نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے علاقے کے مختلف سیا سی و سما جی حلقوں نے DCسوات اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحصیل کبل میں زیر تعمیر پلازوں کے اندر پارکنگ لازمی کرنے اور سڑکوں سے غیر قانونی سٹاپس کے علا وہ فٹ پا تھوں سے نا جائز تجاوزات کا فوری خا تمہ کرکے شہریوں کے مشکلات سہل بنائی جائیں۔
1,278 total views, no views today



