سوات، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سوات کے کیبنٹ میٹنگ کا اجلاس زیر صدارت صدر ریاض علی شاہ منعقد ہوا ، جس میں کیبنٹ کے تمام اراکین نے شرکت کی جنرل سیکرٹری میاں گل علیم نے ایک نکاتی ” اپ گریڈیشن آف پے سکیلز پیرامیڈیکس ” پر بحث اور آئندہ لائحہ عمل کیلئے پیش کیا اور اس میں اب تک صوبائی ایسوسی ایشن کے کردار ،
حکومت اور منتخب عوامی نمائندوں اور انصاف پیرامیڈیکس خیبر پختونخوا کے اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی بحث ہوئی میٹنگ میں صوبائی ایسوسی ایشن کے 10 ستمبر کو ہڑتال اور اسمبلی کے سامنے مظاہرے کیلئے تمام صوبے کے پیرامیڈیکس کی صرف 2 نکاتی ایجنڈے یعنی اپ گریڈیشن آف پے سکیلز اور ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس پر متفق کرکے بلا لیا گیا لیکن ایک مرتبہ پر صوبائی قائدین اپنے دغلے پن اور روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے 11 ستمبر کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کے سامنے اپنے میٹنگ میں اپنا دس نکاتی ایجنڈا پیش کر گئے اسلئے صوبے کے تمام ضلعی ایگزیکٹیو پیرامیڈیکس کو جاگ کر انہیں اپنی اُس روایتی ہٹ دھرمی سے ہٹا کر پیرامیڈیکس چودہ ہزار برادری کے اس انتہائی جائز حق یعنی اپ گریڈیشن آف پے سکیلز پر لڑنے کیلئے مجبور کرنا ہو گا ۔ کیونکہ تمام باقی مسائل جائز ہونے کے باجود ثانوی حیثیت رکھتے ہیں اور کوئی بھی حکومت ٹیبل ٹاکس میں دس کے دس مطالبات کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرتی اس لئے اس اہم ترین اور جائز مسئلے کو سب سے پہلے منوا کر باقی مسائل کیلئے جدوجہد مستقبل پر چھوڑ دیا جائے ورنہ ابھی نہیں تو پھر کبھی نہیں ۔ جب یہ وقت ہاتھ سے نکل گیا تو پھر یہ مسئلہ کبھی بھی حل نہیں ہو گا اجلاس میں انصاف پیرامیڈیکس خیبر پختونخوا فورم کے تمام ممبران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے وزیراعلیٰ اور منتخب ممبران اسمبلی کو انکے وعدوں کے مطابق پیرامیڈیکس اپ گریڈیشن کا وعدہ نبھانے پر مجبور کریں ورنہ موجودہ منتخب صوبائی حکومت اور انکے منتخب عوامی نمائندوں سے عوام اور بالخصوص پیرامیڈیکس فورم جو کہ مظلوم پیرامیڈیکس برادری کے اس دیرینہ جائز مطالبے کے حل کا وعدہ کر چکے ہیں اگر اپنے مخلصانہ کوششوں اور دوڑ دھوپ کے باوجود اسے حل کرنے میں ناکام رہے تو یہ پیرامیڈیکس برادری کی انتہائی بد قسمتی ہو گی اور اس سے انصاف پیرامیڈیکس فورم ، وزیراعلیٰ ، وزیر صحت اور موجودہ ممبران اسمبلی کا سیاسی مستقبل پر ایک سوالہ نشان لگ جائیگا لہذا انصاف پیرامیڈیکس فورم بلا تاخیر موجودہ حکومت کو ایک محدود وقت دیکر موجودہ ہیجانی کیفیت کا فوری خاتمہ کر دے اور ضلع سوات کا صدر خورشید احمد اور ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم جو کہ اپنے دفتر میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے نمائندے کی حیثیت سے ایک پریس کانفرنس کرکے اگست کے مہینے میں پیرامیڈیکس برادری کو ٹائم سکیل کی خوشخبری بھی سنا چکے ہیں انہیں چاہئے کہ اپنے وعدے نبھائے یا پھر اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائے سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال اس جائزمسئلے کو ایک جہاد سمجھ کر انشاء اللہ اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گی اور اس کیلئے ہم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
432 total views, no views today


