سوات(سہیل باچا )ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد نے حلقہ پی کے 6 کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، بریکوٹ ہسپتال میں دل کے امراض کے وارڈ کا افتتاح کردیا، اب دل کا دورہ پڑنے والے فوری طور پر بریکوٹ ہسپتال پہنچین گے اور ان کا علاج وہا ں پر ہوگا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر جتنے وعدے کئے تھے ان سب کو پورا کرررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بریکوٹ کے عوام کیلئے ہسپتال میں مزید یونٹس قائم کررہے ہیں، دل کے اچانک دورہ پڑنے والے اب مینگورہ کی بجائے بریکوٹ ہسپتال جائیں گے اور وہاں پر ان کا ابتدائی علاج ہوگا، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 6 میں سوئی گیس ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں مزید کام ہونگے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی اپنی منشور پر سو فیصد عمل درامد کرے گی ۔
مزید اس ویڈیو میں دیکھیں ۔
1,268 total views, no views today



