سوات،سوات چیمبر آف کامرس کے انتخابات مکمل ،نورمحمد خان صدر ،سینئر نائب صدر سلطان یوسف،نائب صدر خورشید انور بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔جبکہ 20 ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کا اعلان بھی کیا گیا۔ سوات چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹر یز کا سالانہ انتخابات کے سلسلے میں جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل فضاگٹ میں منعقد ہو ا
جس میں جنرل باڈی کے اراکین نے متفقہ طور پر نو ر محمد کو چیمبر آف کامرس سوات کا صدر سلطان یوسف سینئر نائب صدر اور خورشید انور کو نائب صدر بلا مقابلہ منتخب کیا ، جنرل باڈی کے اجلاس سے سابق صدر حاجی احمد خا ن،یوسف علی، حاجی امیر رحما ن، حاجی محمد یوسف ، حاجی حمیدالرحمن منظور بھٹی ، حاجی بخت کرم ، علی محمد خان ، زاہد خا ن، اقبال خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداروں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، اس موقع پر نومنتخب صدر نور محمد خان نے کہا کہ ہم تما م فیصلے اراکین کے باہمی مشاورت سے کرینگے ۔ اور چیمبر آف کامرس کے ممبران کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی تما م تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کے ممبران کی بے لوث خدمت اب ہمارے تینوں عہدیداروں کا شعار ہوگا اور اس سلسلے میں کسی کو ٹھیس نہیں پہنچا گے اجلاس کے آخر میں جنرل باڈی کے اراکین نے نو منتخب صدر نور محمد ، سینئر نائب صدر حاجی سلطان یوسف اور نائب صدر خورشید انور کی قیادت پر مکمل اتماد کا اظہار کیا ۔
411 total views, no views today


