سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ایس ڈی پی او پیر سید خان نے علاقہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے ،انکے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،ان خیالات کا اظہار سیدو سرکل کے عمائدین نے ایس ڈی پی او سیدو سرکل پیر سید خان کے مٹہ سرکل تبادلے کے بعد الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق تحصیل کونسلر یوسی گل کدہ زاہد خان عرف باز خان ،صحافی پرویز عالم پاپا ،ناظم گل کدہ تاج خان ایس ایچ او سیدو سہراب خان اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید خان ایک شریف النفس ،شریف اور تجربہ کار پولیس افیسر ہے اور انہوں نے اپنے دور میں سیدو سرکل کے عوام کی جو خدمت کی ہے اور یہاں سے جرائم کے خاتمے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اسکو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اس موقع پر ڈی ایس پی پیر سید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں نے جو محبت دی ہے اور پولیس کے ساتھ جو تعاون کیا ہے اس سے میرے حوصلے مذید بلند ہوئے ہیں اور جہاں بھی رہوں وہاں پر علاقے سے جرائم کے خاتمے کیلئے اپنے تمام تر کوششیں بروئے کار لاونگا ۔
1,545 total views, no views today



