سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )حالیہ بارشوں کیو جہ سے مٹہ شور گٹ میں ملک زادہ کے چار کمروں،چار دکانوں اور ایک کیچن پر مشتمل گھر گر کر لا لکھوں کا نقصان ہوا ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل جاری بارشوں اور برف باری کیوجہ سے ملک زادہ کا چار کمروں،ایک کیچن اور چار کچی دکانوں پر مشتمل گھر گر کر مٹی کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیاجبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ۔علاقہ کے عوام اور پولیس موقع کے جگہ پر پہنچ گئے ۔علاقے کے عوام نے فوری امدادی کاروائی کر کے گھر کا ملبہ اٹھا لیاجبکہ پولیس نے رپورٹ درج کردی۔مالک مکان کے مطابق اس حادثے سے ان کا گیارہ لاکھکا نقصان ہوا ہے۔علاقے کے عوام نے متاثرہ مالک مکان کیلئے صوبائی حکومت سے امدادکی اپیل کی ہے۔
2,144 total views, no views today
Comments



