مینگورہ(سوا ت نیوزڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت نے پہلے چند ماہ میں عوام کو صرف مہنگائی کا تحفہ دیا ہے ، ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد اب غریب عوام دوا کھانے کی بجائے بغیر دوا کے مرنے کو تیار ہوگے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ضلع سوات کے ارکان جماعت و کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سلیکٹیڈ انتخابات نہ ہو تے اور عوام کو اپنے نمائندوں کے چناو کا موقع ملتا تو دیگر پارٹیوں کے ساتھ آج قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ۔ انہوں نے ارکان اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تنظیمی کام میں اضافہ کریں اور گھر گھر تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے اس لئے کارکن آئیندہ انتخابات کے لئے بھی ابھی سے تیاریاں شروع کریں ۔
1,503 total views, no views today
Comments



