سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) وادی مالم جبہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام تین روزہ سنو فیسٹول کا آغاز ہو گیا ، فیسٹول کے پہلے دن مقامی کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، پاک فوج نے شدید برف باری کے باعث بند روڈ کر ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے ، فیسٹول کا اختتام اتوار کو ہو گا جس میں کھلاڑیوں کو انعامات دئیے جائیں گے ،فیسٹول میں سلالم ، جائنٹ سلالم اور فری ڈاؤن ہل کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے سنو فیسٹول میں ملک بھر سے اسکینگ کے کھلاڑی شریک ہیں فیسٹول کا انعقاد پاک فوج اور سیمینز گروپ نے کیا ہے ، افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے کرنل فرہان نے انتظامات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق سوات کے حسین وادی مالم جبہ میں پاک فوج نے تین روزہ سنو فیسٹول کا انعقاد کیا ہے فیسٹول میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ پورے ملک کے کھلاڑی حصہ لیں گے ، فیسٹول کے پہلے دن بھی کھلاڑیوں نے اسکی کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، سنو فیسٹول سے قبل پاک فوج کے جوانوں نے مالم جبہ روڈ کو برف سے صاف کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا ، فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے کرنل فرہان اور دیگر حکام شریک ہوئے ، فیسٹول کا اختتام اتوار کو کیا جائے گا اور اس دن کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے سنو فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پورے ملک اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کو سیاحوں کیلئے مزید جاذب نظر بنایا جا رہا ہے ۔
2,665 total views, 2 views today