سوات(فضل ربی پختونیار سے)سوات سمیت ملک بھر میں پولیس اور ایکسائز محکمہ ایکشن میں اگئے ، جن گاڑیوں پر اصل نمبر پلیٹ نہیں ہوتے ان کو 5000 روپے جرمانہ ہوگا، پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پورے پاکستان میں ایک مہم شروع کی گئی ہے کہ جن گاڑیوں پر اصلی نمبر پلیٹ نہیں ہونگے ان کو پولیس اور ایکسائز اور پولیس پکڑ کرجرمانہ کیا جائیگا، سوات کے مختلف سڑکوں پر ایکسائز اور پولیس مشترکہ طور پر ایسے گاڑیوں کو پانچ ہزار تک جرمانہ کرتے ہیں، ایکسائز محکمہ نے عوام کو ہدایات دی ہے کہ وہ گاڑیوں پر اصلی نمبر پلیٹ لگائین اور جرمانہ سے بچیں ،
سوات کے علاوہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر بھی ایکسائز والے سرگرم ہوگئے ہیں اور وہ گاڑیوں کو روک کر ان کی نمبر پلیٹ چیک کرتے ہیں ، موٹر وے پولیس نے بھی عوام کو اگاہ کیا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں سے ہٹاکر ان کو نمبر پلیٹ کو لگایا جائیں جن کو ایکسائز محکمہ نے جاری کئے ہیں ۔
2,279 total views, 2 views today