سوات، سوات میں ریاست سوات کے آخری حکمران میاں گل عبدالحق جہانزیب (والی سوات) کی27ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ،برسی کی مناسبت سے ودودیہ ہال سیدوشریف میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں شرکا ء نے والی سوات کو ان کے بہترین طرز حکمران ،عدل وانصاف اور ترقی کا جال بچھانے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہی خاندان کے فرزند اور والی سوات کے پوتے میاں گل شہریارامیرزیب نے اپنے دادا والی سوات کی خدمات اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوام دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ آج ہم جس مقام پر ہے اور سوات کا نام پوری دنیا میں جانا جاتاہے تو یہ والی سوات کے مرہون منت ہے ،جس پر ہم والی سوات کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے ،تقریب کے دوران سوات کے معززشخصیات محمد پرویزشاہین ،فضل رازق شہاب،عثمان اولس یار،ظفرشلمانی نے سوات ریاست،انصاف اور قانون سمیت تاریخی آثار کے حوالے سے روشنی ڈالی اور والی سوات کو ان کی بیش بہا خدمات پر انہیں خراج قیدت پیش کیا انہوں نے کہاکہ والی سوات کی بہترین حکمرانی کی وجہ سے سوات 1969سے پہلے ہی ترقی کی راہ پر گامزن تھا اور اسپتالوں،اسکولوں اور سڑکوں کا جال بچھادیا گیا تھا اس موقع پر سوات کے شعرا عطاء الرحمن عطاء،فیض علی خان ایڈوکیٹ اورظفرعلی ناز نے اپنے اشعار کے ذریعے والی سوات کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوات کی ریاست کا خاکہ پیش کیا ،تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ معززین علاقہ،سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی اور والی سوات کی تاریخی حکمرانی کا سراہا ۔
444 total views, no views today


