سوات،کمپیوٹر آپریٹرز کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے ۔ پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی کمپیوٹر آپریٹرز کو ان کا بنیادی حق دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار آل خیبر پختونخوا کمپیوٹر آپریٹرز ایسوسی ایشن ضلع سوات کے صدر عالم خا ن نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے بنیادی حقوق سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے ۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہمیں فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہر دور میں ناانصافی کی گئی ۔ سینئر وزیر برائے خزانہ سراج الحق نے بھی ہم سے وعد ہ کیا تھا کہ بجٹ سے فوری طور پر کمپیوٹر آپریٹرز کو اپ گریڈ کیا جائے ۔ مگر صوبے کے دیگر ملازمین کو اپ گریڈ کیا گیااور حال ہی میں ڈرائیوران کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں ہم بھی پاکستانی ہیں اور ہمارے ساتھ بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح سلوک کیا جائے ۔ پاکستان کے دیگر صوبوں میں کمپیوٹر آپریٹرز کو گریڈ سولہ دیا جارہا ہے اور ظلم کی حد تو یہ ہے کہ بلوچستان میں بھی کمپیوٹر آپریٹرز کو گریڈ سولہ دیاگیاہے مگر ہمارے صوبے میں اب تک کمپیوٹر آپریٹرز کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بار بار کمیٹی بنانے کے وعدے پردھوکہ دیا جاتا ہے کہ کمیٹی بنائی گئی ہے اور جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا مگر تاحال نہ کمیٹی کا پتہ چلا ہے اور نہ ہی حکومت نے اس بارے میں کوئی بھی سنجیدہ غور کیا ہے حالانکہ دفاتر میں زیادہ تر کام کمپیوٹر آپریٹرز سے لیا جاتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا صوبہ انصاف کے نام پر بننے والی حکومت نے بھی تاحال ہمارے حق میں فیصلہ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا لینا جانتے ہیں اور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی کہا کہ اگر ہمارے اپ گریڈیشن کافیصلہ جلد از جلد نہ کیا تو ہم صوبہ بھر میں بھرپور احتجاج شروع کریں گے اور پورے سسٹم کو جام کریں گے جس کی ساری ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی ۔
820 total views, no views today


