سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)پشار میں جسٹس ایوب خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف ہائی کورٹ بار اور سوات بار کا احتجاج ، عدالتی بائیکاٹ ، گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایوب خان کو پشاور میں قاتلانہ حملے میں زخمی کیا گیا ، جس پر ہائی کورٹ بار کے صدر عبدالعلیم خان اور سوات بار صدر اختر منیر خان ایڈوکیٹ کی کال پر وکلاء نے احتجاج کیاا ور احتجاجاً عدالتی بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، جس کے وجہ سے عدالتو میں میں پیش آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ہائی کورٹ بار کے صدر عبدالعلیم خان اور سوات بار کے صدر اختر منیر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
1,416 total views, no views today
Comments



